Learn As Much As You Can

Wednesday 15 February 2012

Hadees-e-Nabawi (S.A.W.W)

عبد اللہ بن یوسف نے بیان کیا ‘ کہا ہم سے لیث بن سعد نے بیان کیا ‘ ان سے ابن الہاد نے ‘ ان سے عبد اللہ بن خباب نے اور ان سے حضرت ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ نے کہ انہوں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ فرماتے ہوئے سنا کہ جب تم میں سے کوئی ایسا خواب دیکھے جسے وہ پسند کرتا ہو تو وہ اللہ کی طرف سے ہوتا ہے ۔ اس پر اللہ کی حمد کرے اور اسے بتا دینا چاہئیے لیکن اگر کوئی اس کے سوا کوئی ایسا خواب دیکھتا ہے جو اسے نا پسند ہے تو یہ شیطان کی طرف سے ہوتا ہے پس اس کے شر سے پناہ مانگے اور کسی سے ایسے خواب کا ذکر نہ کرے ۔ یہ خواب اسے کچھ نقصان نہیں پہنچا سکے گا

كتاب التعبیر - صحيح البخاري
حديث -6985